2 جولائی، 2024، 12:52 PM

صہیونی جنایات کے مقابلے میں سکوت انسانی فطرت کے منافی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی جنایات کے مقابلے میں سکوت انسانی فطرت کے منافی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں فلسطینی نہتے شہریوں کے خلاف صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مکینوں کا دکھ اور درد ناقابل بیان ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف آواز اٹھانا چاہئے۔

کنعانی نے کہا کہ صہیونی جرائم کے بارے میں سکوت اختیار کرنا انسانی اقدار کے منافی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والا امریکہ اور مغربی ممالک غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کی مسلسل حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1925124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha